1 جنوری، 2018، 11:37 PM

پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر طلب/ امریکی صدر کے بیان پر شدید احتجاج

پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر طلب/ امریکی صدر کے بیان پر شدید احتجاج

پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دیے جانے کا نوٹس لیا گیا اور اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ادھر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پر وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پاکستان میں حکومتی اراکین  اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے  بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکہ کے ساتھ جھوٹ بولا ہے۔

News ID 1877755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha